سکھر،جنید تالو نامی بلڈرکراچی کے خلاف 420کا مقدمہ درج

بدھ 21 اپریل 2021 23:26

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2021ء) جنید تالو نامی بلڈرکراچی کے خلاف 420کا مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق جنید تالو بلڈر اینڈ ڈویلپرز کراچی کے خلاف لاہور کے گلبرگ تھانے میں شیخ محمد اسلم شامی کی مدعیت میں ایف آئی آر نمبر 379/2021داخل کیا گیا ، فریادی نے موقف اختیار کیا ہے کہ تالو بلڈرز کی آفیس جو کہ فردوس مارکیٹ گلبرگ لاہور میں کھولی گئی اور عوام سے دھوکہ دہی کرنے کے بعد اسے بند کر دیا گیا ، درخواست گذار نے بتایا کہ جنید تالو نے دو عدد کمرشل پلاٹ اپنے ہی جے جے ای ہاوئسنگ اسکیم نمبر پانچ میں جناح ایونیو گوادار میٰں مجھ سے تمام رقم جو کہ پچاس لاکھ سے زائد ہے وصول کرنے کے بعد الاٹ کئے تھے لیکن آٹھ سال گذرنے کے باوجود زمین پر قبضہ نہیں دیا اورکئی بار ان سے رابطہ کرنے پر بھی انہوں نے تسلی بخش جواب نہیں دیا ،الٹا شکایات پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی متاثرہ شخص کی جانب سے بالا حکام سے اپیل کی گئی ہے مذکورہ بلڈر اور اسکے مالک کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاکر اسے انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں