سکھر انتظامیہ کی نااہلی ،رہائشی علاقوں سے دو روز بعد بھی برساتی پانی کی نکاسی کا عمل شروع نہ ہوسکا

ہفتہ 19 جون 2021 18:43

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) سکھر انتظامیہ کی نااہلی ،رہائشی علاقوں سے دو روز بعد بھی برساتی پانی کی نکاسی کا عمل شروع نہ ہوسکا، برساتی و ڈرینج پانی جمع تالاب کا منظر پیش کرنے لگے،علاقہ میکنوں کا پریشانی کا سامنا ،شہری حلقوں میں تشویش ،بالا حکام سے نوٹس لیکر شہریوں کو بلدیاتی سہولیات فراہمی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہریوں سمیت سکھر میں بھی دو روز قبل تیز ہواؤں کیساتھ ہونی والی طوفانی بارش کے بعد سکھر انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے باعث شہر کے رہائشی و تجارتی و کاوباری مرکز سے برساتی و ڈرینج کے جمع پانی کو نکالنے کا عمل شروع نہیں ہوسکا ہے سکھر انتظامیہ کی جانب سیصفائی کے بلند بانگ دعوئوں کے باوجود ابتک متاثرہ علاقوں میں صفائی کے انتظامات بہتر نہیں بنائے جاسکے ہیں ریلوئے انجن شیڈ کالونی،نیو پنڈ ،گڈانی پھاٹک،مائیکرو کالونی ،بھوسہ لائن،قریشی گوٹھ ،نمائش چوک ،پرانہ سکھ سمیت شہر کے مختلف رہاشی علاقوں میں برساتی پانی جمع ہے وہی نالیاں اور گٹر ابلنے سے ڈرینج کا گندہ پانی بھی کئی کئی فٹ جمع ہو کر تالاب کی شکل اختیار کرتا جارہا ہے صفائی کے ناقص انتظامات پر شہری حلقوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ ، صوبائی وزیربلدیات ،کمشنر ،ڈپٹی کمشنر ،ایڈمنسٹریٹر ،میونسپل کمشنر سمیت دیگر بالا حکاما سے نوٹس لیکر شہریوں کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں