سکھر:ایک ماہ قبل شکارپور پولیس کے مبینہ مقابلے میں نوجوان معشوق شیخ کی ہلاکت والا معاملہ

عدالت نے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات دے دیئے ، نہ سائیٹ ایریا پر نوجوان کی والدہ یاسمین شیخ کی مدعیت میں ایف آئی آر درج

پیر 20 ستمبر 2021 23:02

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2021ء) ایک ماہ قبل شکارپور پولیس کے مبینہ مقابلے میں نوجوان معشوق شیخ کی ہلاکت والا معاملہ، عدالت نے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات دے دیئے ، نہ سائیٹ ایریا پر نوجوان کی والدہ یاسمین شیخ کی مدعیت میں ایف آئی آر درج ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ ایک ماہ قبل شکارپور پولیس کے مبینہ مقابلے میں نوجوان معشوق شیخ کی ہلاکت والے معاملے پر تھرڈ سول جج کی عدالت نے واقعہ میں پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا، عدالت کے حکم پر تھانہ سائیٹ ایریا پر نوجوان کی والدہ یاسمین شیخ کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر دی گئی ، مقدمہ میں شکارپور پولیس کے اے ایس آئی منصور کاکیپوٹو، شاھنواز، فاروق اور کامران سمیت چھ اہلکار نامزدہوئے ہیں ،ایف آئی آر کے متن میں مقتول نوجوان کی والدہ یاسمین شیخ کے سات اگست کو میرے بیٹے معشوق شیخ کو زبردستی گرفتار کرکے لے گئے دوسرے روز قتل کرکے نعش سپرد کی گئی نعش پر تشدد اور گولیوں کے نشانات تھے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے بعد ابتک کسی بھی پولیس اہلکار کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں