اللہ تعالی نے آقامدنیﷺ کو معبوث فرما کرانسانیت پر احسان کیا ہے،علامہ محمد صالح انڈھڑ

پیر 18 اکتوبر 2021 17:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر کے سیکریٹری جنرل مذہبی اسکالر و سماجہ شخصیت علامہ محمد صالح انڈھڑ نے کہا ہے اللہ تعالی نے آقامدنیﷺ کو معبوث فرما کرانسانیت پر احسان کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے ٹی آئی یونٹ شہید اسلام قریشی گوٹھ سکھر کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائی اسکول عزیز آباد میں زیر صدارت پرنسپل شفیق احمد قریشی کے (آقائے دو جہاں ﷺ کی سیرت اور ہماری ذمہ داریاں)کے عنوان سے منعقد سیمینار سے خطاب کے دوران کیا سیمینار میں جے ٹی آئی ضلع سکھر کے صدر صدر الدین جونیجو،جنرل سیکریٹری حق نواز کٹپر ،جے یو آئی عزیز آباد کے امیر مولانا احسان اللہ عباسی،جنرل سیکریٹری جامعہ محمودیہ کے مدیر مولانا غلام اللہ خان بروہی،موبائل یونٹ کے صدر حافظ معاویہ ،جے ٹی آئی یونٹ صدر سعید احمد شیخ،محمد اویس شخ،اسد اللہ شیخ،غلام محی الدین قریشی،قاری مسرور بلوچ،مدثر پٹھان ،مولانا امداد جان،قاری محمد یونس مینگل سمیت علاقہ معززین،سیاسی و سماجی رہنماؤں اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی مقررین نے اپنے خطاب میں مزید کہا کے آقا مدنیﷺ کے معبوث ہونے کا مقصد انسانیت قرآن پاک سنے،سنائے،عمل کرکے اپنے کو منکرات سے بچائے،تزکیہ نفس کو اپنائے،قرآن و احادیث سیکھے و سکھائے اور اپنائے ،یعنی اللہ پاک کے احکامات کو انکے حبیب کریمﷺ کے طریقے پر پورے کریں اس کیلئے امت مسلمہ خوب محنت کریں جب محنت ہوگی تو امن و عافیت و سکوں آجائیگا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں