جماعت اصلاح المسلمین سندھ کے سالانہ مجلس عاملہ کی عظیم الشان و پروقار تقریب کا انعقاد

پیر 25 اکتوبر 2021 23:23

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) جماعت اصلاح المسلمین سندھ کے سالانہ مجلس عاملہ کی عظیم الشان و پروقار تقریب کا انعقاد مقامی بینکویٹ ھال میں ہوا۔اس موقع پر مھمان خصوصی مرکزی سیکریٹری جنرل انجینئر غلام محمد میمن طاہری نے خلفاء کرام،علماء کرام،سندھ کے تمام اضلاع کے عھدیدران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں ہمارے قائد خواجہ محمد طاہر المعروف سجن سائیں اپنی فکر پھیلانے اور دیے سے دیا جلانے کے لئے جماعت اصلاح المسلمین کو جدید انداز میں منظم کیا ہے۔

آج پوری دنیا میں محبوب سجن سائیں کی فکر کو غلبہ حاصل ہو رہا ہے۔آپ کی فکر نے بلاشبہ لاکھوں انسانوں کی زندگی کو تبدیل کر دیا ہے۔محبوب سجن سائیں نے دینی تصورات کو استدلال کا جامہ پہنایا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام کو مکمل نظام زندگی اور ضابطہ حیات کے طور پر پیش کیا ہے۔خیر کے پھیلاو میں ہر وہ بات قبولیت حاصل کرتی ہے جو سچی ہو،جس پر داعی کا یقین ہو،اور وہ عامل ہو۔

اور وہ بات دانش مندی اور خوبصورت انداز میں پہنچائی گئی ہو۔اپنے سے نیچے لوگوں کے ساتھ خوش خلقی،عزت اور عاجزی سے پیش آئیں۔جو معاشرے کی تعمیر کی بنیاد فراہم کرتے ہیں کوچہ کوچہ،قریہ قریہ پر عزم دمکتے چہروں کی طرح ہوتے ہیں۔محبوب سجن سائیں کے مشن سے وابستہ خلفاء کرام،علماء کرام اور تنظیمی عھدیدران و ممبران و طاہری فقراء شب روز سرگرم عمل ہوجائیں۔

تاکہ انسانیت کا بول بالا ہو ہر طرف محبتوں کی خو شبو پھیل جائے۔ اس موقع پر صوبائی صدر قاضی مشھود احمد نے قرارداد پیش کی،صوبائی سینئر نائب صدر خلیفہ مولانا محمد اشرف جتوئی نے سپاس نامہ پیش کیا۔صوبائی جنرل سیکریٹری مخدوم محمد اعظم نے سالانہ صوبائی رپورٹ پیش کی،صوبائی پریس سیکریٹری ڈاکٹر سعید اعوان نے صحت کے بنیادی اصول اور کرونا ویکسین کی اہمیت،مولانا سعید احمد لاکھیر نے تصوف،آداب طریقت پر، مولانا غلام مجتبی راھوجو نے میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر،موٹروے پولیس کے ڈی ایس پی ریاض خان ہیلمٹ اور ٹریفک قوانین پر لیکچرز دیئے۔

اس موقع سندھ کے اضلاع کی سالانہ کارکردگی کو ملٹی میڈیا پر تصویری شکل پیش کیا گیا۔اس موقع پر بہترین اضلاع،صدر،جنرل سیکریٹری،پریس سیکریٹری،فنانس سیکریٹری،آڈیٹر کو سالانہ کارکردگی پر ایوارڈز دیئے گئے۔اس موقع پر مرکزی،صوبائی عھدیدران و معاونین محمدحنیف سولنگی،نذیر احمد چنہ،غلام مرتضی چنڑ،عبداللہ کھوکھر،نیاز احمد راجپر،نیاز احمد مری،محمد اقبال سوھو،غضنفر احمد جوکھیو،انور ڈاھری،مشتاق سومرو،شھزادہ وقاص،طارق منگی،مظفر قائمخانی،خالد رسول،طفیل احمد ابڑو و دیگر موجود تھے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں