سکھر میں بھی انسداد پولیو مہم شروع

تین لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر،ایک ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل

پیر 24 جنوری 2022 23:32

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2022ء) سکھر میں بھی انسداد پولیو مہم شروع ،تین لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر،ایک ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح سکھر شہر اور ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیاہے اورپولیو ٹیموں نے گھر گھر جاکر بچوں کو قطرے پلانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے سکھر کے صحت حکام کے مطابق انسداد پولیو مہم پانچ روز تک جاری رہے۔

(جاری ہے)

گی جس کے تین دن کے دوران بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے اور باقی دودن کیچ اپ ڈے کے طور پر ہونگیمہم کیدوران تین لاکھ سیزائد بچوں کوقطریپلانے کاہدف مقرر کیاگیاہے جسکیلیے ایک ہزارسیٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جاکر بچوں کو قطرے پلانے میں مصروف عمل ہیں

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں