سکھر پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن ، ملزم گرفتار، گٹکا، چھالیہ و دیگر نشہ آور سامان برآمد

جمعرات 1 جون 2023 23:19

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2023ء) ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کی ہدایت پر سکھر پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان سکھر پولیس کے مطابق ایس ایس پی سکھر سنگهار ملک کی ہدایات پر شہر میں منشیات فروشی اور دیگر سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں تیز کی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ ای سیکشن سکھر نے اسنیپ چیکنک دوران قاسم آباد مارکیٹ کے قریب اہم و کامیاب کارروائی کی جس کے دوران بھاری مقدار میں نشہ آور گٹکا، چھالیہ برآمد کی گئی ، ایک ملزم كو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔

سنیپ چیکنک کے دوران ملزم اشفاق احمد لاشاری کے قبضے سے بھاری مقدار میں نشہ آور گٹکا کے (45) عدد پیکٹ برآمد کیے گئے۔ ملزم کے خلاف گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں