پاک آرمی میں بطور کمیشن افیسر بھرتی کے لئے رجسٹریشن 28 اپریل تک جاری رہے گی

بدھ 27 مارچ 2024 16:29

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) پاکستان آرمی میں بطور ریگیولر کمیشن آفیسر 154 پی ایم اے لانگ کورس میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے آن لائن رجسٹریشن 28 اپریل 2024 تک جاری رہے گی ۔

(جاری ہے)

پاکستان آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمینٹ سینٹر پنو عاقل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان آرمی میں بطور ریگیولر کمیشن افسر شمولیت اختیار کرنے کے لیے 154 پی ایم اے لانگ کورس کی آن لائن رجسٹریشن 25 مارچ سے جاری ہے جو 28 اپریل 2024 تک جاری رہیگی۔مزید تفصیلات کے لیے آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمینٹ پنوعاقل کے ٹیلیفون نمبرز 071.5805599اور 0306.2372447 پر رابطہ یا پاکستان آرمی کی ویب سائیٹ ٸٽ www.joinpakarmy.gov پر ملاحظہ کیا جاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں