اسحاق ڈاراو آئی سی سمیٹ اجلاس میں شرکت کیلئے گیمبیا پہنچ گئے

بدھ 1 مئی 2024 19:22

اسحاق ڈاراو آئی سی سمیٹ اجلاس میں شرکت کیلئے گیمبیا پہنچ گئے
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکھر نادرا سنٹر کا دورہ کیا اور قوت گویائی سے محروم شہری سے ملاقات کی اور ان کا مسئلہ فوری حل کرایا ،تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ بدھ کے روز اچانک سکھر نادرا سینیٹر پہنچ گئے جہاں نادرا حکام نے ان کا استقبال کیا اور مختلف امور پر بریفنگ دی ،قبل ازیں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کرسی پر بیٹھے قوت گویائی سے محروم شہری کو دیکھ کر رک گئے،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قوت گویائی سے محروم شہری سے شفقت کا اظہار کیا،قوت گویائی سے محروم شہری نے اشاروں سے اپنا مسئلہ بیان کیا ،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہری کو دلاسہ دیا اور موقع پر ہی قوت گویائی سے محروم شہری کا مسئلہ حل کیا،قوت گویائی سے محروم شہری نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو دعائیں دیں اور شکریہ ادا کیا،محسن نقوی نے ایک اور معذور شہری سے ملاقات کی اور تفصیل سے ان کا مسئلہ سنا اور حل کے لئے موقع پر موجود حکام کو احکامات جاری کئے اور کہا کہ ان غریبوں کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں