سماجی برائیوں کا طوفان برپا ہے، بچے اور نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی،ڈاکٹرسعید اعوان

پیر 13 مئی 2024 18:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) تنظیم پاکستانی کے سربراہ ڈاکٹر سعید اعوان نے کہا ہے کہ سماجی برائیوں کا طوفان برپا ہے۔بچے اور نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی۔پولیس کی سرپرستی میں گنجان آبادیوں کے گلیوں اور محلوں میں جگہ جگہ ڈبو،اسنوکر،لڈو،کیرم بورڈ،کے ساتھ ساتھ آئیس کے نشے کے اڈے قائم ہیں نابالغ بچے اپنے ہی گھروں سے پیسے چوری کر کے یا جنسی تعلقات استوار کر کے اپنے اس شوق کو پورا کرنے میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

جس سے بچوں کا ذہن تعلیم کے بجائے کرائم کی طرف متوجہ ہو رہا ہے۔یہ عمر کورے کاغذ کی طرح ہوتی ہے اس عمر جو چیز نقش ہوگئی بڑے ہوکر وہ اس طرف ہی متوجہ ہوگا۔کمشنر سکھر ڈویڑن اور ڈی آئی جی سکھر ان سماجی برائیوں کے خاتمے کے لئے بھرپور ایکشن لیں۔جن جن پولیس اسٹیشن کی حدودِ میں سماجی برائی کے اڈے قائم ہیں۔ ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے۔انتظامیہ نے ایکشن نہ لیا تو تنظیم پاکستانی بھرپور احتجاج کرے گی۔جن قوموں کو تباہ کرنا ہو ان کو برائیوں کی دلدل میں دھکیل دو۔پاکستان کے روشن مستقبل کے لئے ضروری ہے کہ والدین اپنے بچوں پر توجہ دیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں