اے پی سی کی اپیل پر ضلع بھر کی مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں امن و امان کی بحالی کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام

جمعہ 17 مئی 2024 23:22

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف اے پی سی کی اپیل پر ضلع بھر کی مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں امن و امان کی بحالی کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام اور بدامنی کے خلاف مذمتی بیان کا انعقاد کیا گیا ، اس سلسلے میں آل پارٹیز الائنس کی کال پر ضلع سکھر میں اغوا، ڈکیتی، ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کے حوالے سے جمعہ کے اجتمامات میں بدامنی کی مذمت کرتے ہوئے امن و امان کی بحالی کے لیے دعائیں کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ، وزیر اعلیٰ سندھ، سندھ کے آئی جی اور سیکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ واقعات کا نوٹس لیکر امن و امان کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے سندھ کے مغویاں کو بازیاب کراکے مناسب اقدامات اور سماج دشمن ڈاکوؤں کے خلاف منظم آپریشن کیا جائے۔

(جاری ہے)

آل پارٹیز الائنس کے کنوینر حافظ محبوب سہتو قادری، مشرف محمود قادری، صاحبزاد حامد محمود فیضی، قاری لیاقت مغل، عدنان رضا، مفتی جمیل احمد اور دیگر رہنمائوں نے جاری کردہ بیان میں مذید کہا کہ سندھ حکومت پکی ڈاکوؤں میں ہاتھ ڈالے تو کالے بالوں والے ڈاکو جلد ختم ہو جائیں گے۔ سندھ حکومت اور پولیس کی نااہلی کے باعث اب شہری اور بچے گھروں میں بھی غیر محفوظ ہیں۔

آل پارٹیز الائنس کی جانب سے ہفتہ کو گھنٹہ گھر چوک پر بدامنی کے خلاف علامتی بھوک ہڑتال کی جائے گی۔ جس میں سیاسی، سماجی، مذہبی، سول سوسائٹی، تاجر تنظیموں، قوم پرست جماعتوں اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔جس کے بعد بدامنی کے خلاف احتجاجی تحریک کو بڑھانے کے لیے 23 مئی کو آل پارٹیز کانفرنس بلائی گئی ہے۔#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں