ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سکھر کے زیر اہتمام وکلاء برادری کی بڑی تعداد کا بار کونسل کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 18 مئی 2024 23:11

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سکھر کے زیر اہتمام وکلاء برادری کی بڑی تعداد نے بار کونسل کے احاطے میں زیر قیادت ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سکھر کے صدر سید نوید احمد شاہ و دیگر کے پنو عاقل اکرم آرائیں کے گھر میں ڈکیتی کے دوران اغواء کئے جانے والے بچے حسین کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعریبازی کی اس موقع پر مذکورہ وکلاء برادری نے پنو عاقل واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کی سرکوبی میں ناکامی اور امن و امان کی مخدوش صورتحال پولیس کی کارکردگی پر پہلے ہی سوالیہ نشان تھی کہ رہی سہی کسر ڈاکوؤں نے بچے کو اغوا کرکے پوری کردی ہے انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ گھر میں گھس کر ڈکیتی بھی کی، معصوم بچے کو اغوا کرکے لے گئے یہ حکومت پاکستان، حکومت سندھ پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، انہوں نے وزیر اعلیٰ، گورنر، آئی جی سندھ سے اپیل کی کہ بچے کی فوری بازیابی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر موثر اقدامات کئے جائیںبچے کے ورثا ء کیساتھ وکلاء برادری ہر پلٹ فارم پر ساتھ کھڑی ہے ۔

#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں