سکھر اضلاع میں بڑھتی ہوئی بدامنی،چوری،ڈکیتی و لوٹ مار،اغواء واقعات کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس کا احتجاجی دھرنا

ہفتہ 18 مئی 2024 23:17

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) سکھر اضلاع میں بڑھتی ہوئی بدامنی،چوری،ڈکیتی و لوٹ مار،اغواء واقعات کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس کے زیر اہتمام علامتی بھوک ہٹرتال و احتجاجی دھرنا ،واقعات کے خلاف شدید نعریبازی ،بالا حکام سے نوٹس لیکر شہر کا امن و امان بحال کرانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق آل پارٹیز الائنس سکھر کے زیر اہتمام ضلع بھر میں بڑھتی ہوئی بدامنی ،لوٹ مار ،ڈکیتی،اغوائ و دیگر واقعات کے خلاف مختلف سیاسی،سماجی،مذہبی جماعتوں سمیت تاجر برادری و دیگر تنظیموں کی جانب سے شہر کے مصروف ترین تجارتی و کاروباری مرکز گھنٹہ گھر چوک پر علامتی بھوک ہٹرتال و احتجاجی دھرنا دیا گیا اور شدید نعریبازی کی گئی مظاہرے کی قیادت آل پارٹیز کانفرنس کے کنونئیر حافظ محبوب سہتو کررہے تھے جبکہ دیگر رہنماؤں میں مجاہد اہلسنت مشروف محمود قادری،صاحبزادہ حامد محمود فیضی،خورشید احمد میرانی،قاری لیاقت علی مغل،شبیر میمن،حاجی انور کمال بلوچ و دیگر شامل تھے شرکائ نے سندھ بلخصوس سکھر اضلاع میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے پولیس و دیگر متعلقہ اداروں کی ناقص کارکردگی قرار دیتے ہوئے کہ انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر کو جرائم پیشہ افراد کے سپرد کردیا گیا شہر میں آئے روز چوری،ڈکیتی ،لوٹ مار ،اغوائ کے واقعات بڑھ رہے ہیں لیکن حکومت اور سندھ پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام دیھکائی دیتی ہے سکھر ضلع جرائم کا گڑھ بنتا جارہا ہے عوام شکایات پر بھی کوئی دھیان دینے کو تیار نہیں ہے نامعلوم چوروں و ڈکیتوں کی جب مرضی آتی ہے وہ اپنی سرگرمیاں شروع کردیتے ہیں اور باآسانی فرار ہوجاتے ہیں نشاندہی کے باوجود ان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاتی ہے شہری و تاجر برادری سمیت ہر طبقہ خوف کی زندگی گذار رہا ہے پنو عاقل میں ڈکیتوں نے اکرم آرائیں کے گھر پر ڈکیتی کی اور انکیساتھ سالہ بیٹے محمد حسین کو بھی اغواء کرکے لے گئے کئی روز کے احتجاج کے باوجود پولیس مغوی بچے کو بازیاب کرانے میں ناکام ہے شہر بدامنی کی آگ میں جل رہا ہے اور پولیس صرف دعوؤں اور دلاسوں سے کام لے رہی ہے جو متاثرہ افراد کیساتھ سراسر ظلم و زیادتی ہے عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکومت وقت کی اہم ذمہ داری ہے اور ہمیں ایسا لگتا ہے وہ اپنی زمہ داری غافل ہوگئی ہے ہم اپنے اس پر امن احتجاج کے زریعے چیف جسٹس آف پاکستان،آرمی چیف ،وزیر اعظم پاکستان،وفاقی و صوبائی وزیر داخلہ،آئی جی سندھ ،ڈی ائی جی سکھر،ایس ایس پی سکھر سمیت دیگر بالاحکام و متعلقہ محکموں کے افسران سے پروز اپیل و مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سندھ سمیت سکھر اضلاع میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا فوری نوٹس لیکر عوام کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرتے ہوئے مغویاں کو بازیاب کرانے میں اپنا کردار ادا کریں اور جرائم کے خاتمے کیلئے انتہائی سخت وموئثر اقدامات کئے جائیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں