ًسکھر میں معاشرتی و سماجی برائیوں کا خاتمہ نہ ہو سکا ، پرچی جواء کا کاروبار پر عروج پر

پولیس کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی ، نوجوان نسل لوٹنے پر مجبور ، رشوت کے عیوض پرچی ڈیلرز مافیا سرگرم ، شہری حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

اتوار 19 مئی 2024 18:50

Kسکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2024ء) سکھر میں معاشرتی و سماجی برائیوں کا خاتمہ نہ ہو سکا ، پرچی جواء کا کاروبار پر عروج پر ، پولیس کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی ، نوجوان نسل لوٹنے پر مجبور ، رشوت کے عیوض پرچی ڈیلرز مافیا سرگرم ، شہری حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ، تفصیلات کے مطابق سکھر میں معاشرتی و سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے سرگرم سکھر پولیس کی کارکردگی ایک بار پھر سوالیہ نشان بنتی جا رہی ہے ، سکھر پولیس کی ناقص اور غیر موئثر پالیسی کے تحت سکھر کے مختلف تھانوں اے سیکشن ، تھانہ بی سیکشن ، سی سیکشن ، آباد ، سائیٹ ایریا ، نمائش ، ائیر پورٹ و دیگر تھانوں کی حدود میں پرچی ڈیلرز مافیا کی جانب سے پولیس کو بھاری رشوت کے عیوض پرچی جواء کا کاروبار کھلے عام جاری ہے ،پرچی جواء کی لت میں پڑنے کی وجہ سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے سکھر کی سماجی و مذہبی تنظیموں کی جانب سے بارہا توجہ مرکوز کرانے کے باوجود پولیس خاموشی تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے ، زرائع کے مطابق گذشتہ روز تھانہ اے سیکشن کے ایس ایچ او اقبال ڈومکی کا تبادلہ کر کے ان کی جگہ ایس ایچ او شوکت آرائیں کو تعینات کیا گیا ، نئے تعینات ایس ایچ او نے چارج سنبھالتے ہوئے تھانہ اے سیکشن کی حدود میں وائن شا پ ، آکڑا پرچی ، جواء ، منشیات فروش، مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والی مافیا کے کارندوں سے تھانے میں ملاقات کر کے انہیں منتھلی ڈبل کرنے کی ہدایات دی ہیں ، نام نا بتانے کی شرط پر پرچی جواء چلانے والے شخص نے بتایا کہ نئے تعینات ایس ایچ او نے آتے ہی تھانے پر رشوت کا بازار گرم کر دیا ہے اور منتھلی میں اضافے کے عیوض کاروبار چلانے کے احکامات دیئے ہیں جو ہم لوگوں کیساتھ سراسر ظلم ہے ، دوسری جانب سکھر میں پرچی جواء کے کھلے عام کاروبار اور نوجوان نسل کی تباہی کو دیکھتے ہوئے سکھر کے شہری حلقوں سمیت مذہبی جماعتوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان ، وزیر اعظم پاکستان ، وزیر اعلیٰ سندھ ، وزیر داخلہ سندھ و دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر نوجوان نسل کو معاشرتی و سماجی برائیوں سے بچانے کیلئے موئثر حکمت عملی بنا کر ملوث پرچی جواء مافیا کے خلاف قانونی کاروائی کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں