oیوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن آف پاکستا ن کے سالانہ ریفرنڈم

بدھ 22 مئی 2024 20:35

ّسکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن آف پاکستا ن کے سالانہ ریفرنڈم 2024(انتخابی عمل)کے سلسلے میں ریجن دفتر میں مختلف اراکین پر مشتمل 7رکنی الیکشن کمیٹی کے زیر نگرانی صبح نو بجے پولنگ کا عمل شروع ہو اجو شام پانچ بجے تک جاری رہا ، پولنگ میں یوٹلیٹی اسٹور کارپوریشن سکھر ریجن کے 300سے زائد ووٹر ملازمین نے حصہ لیا انتخابی نشان شاہیں کے حمایتیوں کی جانب سے مخالف سے قبل ازوقت نتائج برتی حاصل کرنے کی خوشی میں ڈھول و گیتوں پر رقص و ڈانس بھی جاری رہا ، جبکہ انتخابی عمل کے دوران آل پاکستان نیشنل ورکرز یونین (یوٹلیٹی اسٹور کارپوریشن ) سکھر ریجن کے زیر اہتمام انتخابی کیمپ میں ملازمین کو ووٹر لسٹ سمیت دیگر انتخابی سلسلے میں رہنمائی کی گئی ، انتخابی کیمپ کے دورے کے موقع پر آل پاکستان نیشنل ورکرز یونین (یوٹلیٹی اسٹور کارپوریشن ) کے مرکزی نائب صدر عبدالقیوم نے مقامی رہنمائوں راحت قریشی ، ریاض شیخ ، مظفر حسین شاہ ، شیر محمد شیخ ، ماجد کھوسہ و دیگر کے ہمراہ انتخابی کیمپ کا جائزہ لینے دورہ بھی کیااس موقع پر مرکزی و مقامی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملازمین اپنے حقوق کیلئے آل پاکستان نیشنل ورکرز یونین (یوٹلیٹی اسٹور کارپوریشن )کے چیئرمین ندیم اقبال ، سیکریٹری جنرل راجہ محمد مسکین سمیت دیگر قیادت کے زیر سائیہ متحد ہیں ، مخالفین چاہے جتنا زور لگا لیںآل پاکستان نیشنل ورکرز یونین کی جدوجہد کو کم نہیں کر سکتے،یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن آف پاکستا ن کے تمام ملازمین راجہ مسکین سمیت دیگر مرکزی قیادت کے پینل انتخابی نشان شاہین کیساتھ کھڑے ہیں اور انشاء اللہ ملازمین شاہین پرمہرلگا کر نیشنل ورکر زیونین کو کامیاب کرائینگے اور جب انتخابی نتائج کا اعلان ہوگا تو شاہین پرواز کریگی اور مخالفین کو شکست کا سامنا کرنا پڑیگا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں