مون سون بارشوں کے دوران سکھر اور دیگر بڑے شہروں میں اربن فلدنگ کا خدشہ ہے،محکمہ موسمیات

منگل 16 اگست 2022 15:09

مون سون بارشوں کے دوران سکھر اور دیگر بڑے شہروں میں اربن فلدنگ کا خدشہ ہے،محکمہ موسمیات
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2022ء) محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کے دوران سکھر اور دیگر بڑے شہروں میں اربن فلدنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مون سون کے اس طاقتور سسٹم سے سندھ میں اربن فلڈ نگ کے امکانات نظر آرہے ہیں خاص کر سکھر، لاڑکانہ اور نوابشاه ڈویژنزمیں ساتھ ہی شدید آسمانی بجلی گرنے اور طوفانی ہوائیں چلنے کے امکانات بھی نظر آرہے ہیں اس لیے لوگ محتاط رہیں ۔حکام کا کہنا ہے کہ اپنے ندی نالوں کو صاف رکھیں، بجلی کے کھمبوں، برقی آلات، درختوں اور سائن بورڈز سے دور رہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں