صوابی، پرانی دشمنی پر فائرنگ سے ماں بیٹی سمیت جاں بحق

ہفتہ 11 مئی 2024 19:10

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) جلسئی مانکی روڈ پر پیہور نہر کے قریب پرانی دشمنی پر فائرنگ سے ماں بیٹی سمیت جاں بحق ہوگئی ۔

(جاری ہے)

مختیار علی سکنہ مامتا دوبیان نے تھانہ لاہور میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ عارضی طور پر اہل خانہ کے ہمراہ ہری پور میں رہائش پذیر ہوں، میری بیوی (ش)اور بیٹی (س)گزشتہ شام اپنے رشتہ دار میرباز خان کے گھر واقع دیہہ جلسئی آرہی تھیں کہ دیہہ جلسئی مانکی روڈ پر پیہور نہر کے قریب پرانی دشمنی پر طارق ، باسط ، حارث ، ربنواز اور صادق امین نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں