وزیر صحت خیبرپختونخوا کا باچا خان میڈیکل کمپلیکس ، ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کا دورہ

مریضوں سے علاج معالجے سہولیات بارے دریافت کیا،گجو خان میڈیکل کالج کی زیر تعمیر عمارت بارے بریفنگ دی گئی

جمعرات 21 مارچ 2024 20:05

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2024ء) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے صحت سید قاسم علی شاہ نے گذشہ شام باچہ خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور اور زیر تعمیر ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا صوبائی وزیر برائے ایریگیشن عاقب اللہ خان ۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ایم این اے ۔ پرسنل سیکرٹری ہیلتھ حبیب اللہ ۔ چیف پلاننگ آفیسر قیصر عالم ۔

ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی ۔ باچہ خان میڈیکل کمپلیکس و گجو خان میڈیکل کالج کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حافظ امجد محبوب۔ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے حکام بھی ان کے ہمراہ تھے ۔اس موقع پر انہوں نے باچہ خان میڈیکل کمپلیکس میں قائم پناہ گاہ (رمضان دستر خوان)میں مسافروں کے ساتھ روزہ افطار کیا جہاں صوبائی حکومت کی جانب سے مسافروں اور لوگوں کو مفت سحری اور افطاری دی جاررہی ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں صوبائی وزیر صحت نے گجو خان میڈیکل کالج اور باچہ میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور کے دورے کے موقع پر ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر حافظ امجد محبوب اور ڈی جی کے ایم سی پروفیسر ڈاکٹر شمس الرحمن نے ہسپتال میں نئے شعبوں اور گجو خان میڈیکل کالج کی زیر تعمیر عمارت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی میڈیکل کالج کی اپنی عمارت پر کام سست روی کا شکار ہے جس صوبائی وزیر صحت نے کام تیز کرنے کی ہدایت جاری کی انہوں نے بی ایم سی ہسپتال میں قائم نئی ایمرجنسی اور مائکرو بیالوجی لیبارٹری کا بھی دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے مریضوں سے علاج معالجے کے بارے میں دریافت کی اور کہا کہ باچہ خان میڈیکل کالج شاہ منصور صوابی میں کارڈیالوجی بلاک بنایا جائے گا جس سے امراض قلب کے مریضوں کو علاج معالجے کے لیے دور دراز کے ہسپتالوں کو نہیں جانا پڑے گا ۔

بعد ازاں صوبائی وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے زیر تعمیر وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال کے دورے کے موقع پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا جاری منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی کہ 3.8 ارب روپے کی لاگت سے اس جاری منصوبے پر اب تک 55 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے یہ ہسپتال خیبرپختونخوا کا سب سے بڑا وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال ہو گا جو سال 30 اپریل 2025 تک مکمل ہو جائے گا جبکہ اس کے لیے باقی ماندہ فنڈز بھی جلد ریلیز کرکے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا اس بڑے منصوبے سے نہ صرف ضلع صوابی بلکہ اس پاس کے دیگر اضلاع کے عوام بھی مستفید ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ ہر شہری صحت کارڈ سمیت تمام طبی سہولیات سے مستفید ہو اسی طرح سرکاری ہسپتالوں کو ہر قسم جدید طبی آلات اور سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں