ملکی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے،بلقیس مراد

جماعت اسلامی حلقہ خواتین کا بنیادی مقصد ہر طبقے کی خواتین کو قرآن وسنت سے جوڑنا ہے، ناظمہ جماعت اسلامی خواتین خیبرپختونخوا

منگل 23 اپریل 2024 03:45

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) جماعت اسلامی شعبہ خواتین کی صوبائی ناظمہ بلقیس مراد نے کہا ہے کہ ملکی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے،جماعت اسلامی حلقہ خواتین کا بنیادی مقصد ہر طبقے کی خواتین کو قرآن وسنت سے جوڑنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع صوابی کے تنظیمی دورے کے موقع پر مختلف تعلیمی اداروں اور دیگر مقامات پر خواتین کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اجتماعیت کی اہمیت، اسلام کے نظام زندگی کو مضبوط بنانے اور گھریلو امور میں خواتین کے کردار کی اہمیت پر زور دیا. اس معاملے میں قرآن و سنت کے کیا احکامات ہیں اس سے خواتین کو آگاہ کیا. اسلامی معاشرے میں بچوں کی تربیت پر زور دیا اور کہا کہ مائیں اپنی اولاد کی تربیت اس انداز میں کریں کہ آئندہ آنے والی نسلیں اپنے دین سے مضبوطی سے جڑی رہیں. انھوں نے رمضان میں ہونے والے پروگرامات اور فلسطین کیلئے خواتین کی جانب سے جمع کیے گئے فنڈز اور کوششوں کو سراہا اور آئندہ کیلیے لائحہ عمل تیار کیا.ان کے ہمراہ الخدمت فائونڈیشن خواتین ونگ کی صوبائی صدر عنایت امین اور ضلعی ناظمہ عظمی خاتون بھی شامل تھیں۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں