صوابی،وکیل کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کی چوری کرنیوالے ملزمان گرفتار

اتوار 21 اپریل 2024 20:20

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2024ء) صوابی پولیس نے وکیل کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کی چوری کرنے والے ملزمان ٹریس کرکے قبضے سے چوری شدہ مال مسروقہ ایک لاکھ 10ہزار نقدی رقم ،ایک عدد انگھوٹی،ایک عدد قیمتی گھڑی،پانچ عدد پرائز بانڈاور مختلف کپڑوں کے سوٹس برآمد کرلئے۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مدعیہ مسما(د)نے گزشتہ مہینے تھانہ صوابی پو لیس کو رپورٹ درج کرا تے ہوئے بتایا کہ اس کے گھر سے نامعلو م چوروں نے 05تولے سونے،3لاکھ 70 ہزار روپے نقدی،3لاکھ کے پرائز بانڈ قیمتی گھڑی اور دیگر اشیا چوری کی ہے جس پر پولیس نے رپو رٹ درج کرکے بروقت تفتیش شرو ع کر دی،ایس پی انوسٹی گیشن صوابی خان خیل خان کے سربراہی میں ڈی ایس پی صوابی جواد خان کی قیادت میں ایس ایچ او صوابی انسپکٹر لیاقت شاہ خان اور انو سٹی گیشن افیسر سب انسپکٹر شعیب خان نے ٹیم تشکیل دیکر تحقیقا ت کا دا ئر ہ وسیع کرتے ہوئے، مدعیہ وکیل دلراز کی نشاندہی پر اور پولیس ٹیم کی پیشہ وارانہ پولیسنگ کی بدولت معلوم ہوا کہ گھر سے چوری کرنے میں تیمور سکنہ بنگلہ دیش اور آیاز سکنہ شگئی مانیری ملوث ہیں کو حراست میں لیکر دوران تفتیش چوری شدہ ایک لاکھ 10 ہزار نقدی،پرائزبانڈ،انگھوٹی ،گھڑی اور سوٹس برآمد کرلیے گئے۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی صوابی جواد خان نے بتایا کہ مذکورہ بالا ملزمان نے وکیلہ دلراز کے گھر سے چوری کر نے کا اعتراف کر لیا ہے پولیس نے ملزمو ں کیخلاف مقد مہ درج کر کے مزید تحقیقا ت شرو ع کر دی ہے۔جبکہ نقب زنی میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری جلد ہی عمل میں لائے جائے گی۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں