صوابی ،پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

دو اشتہاری،دو چور اور منشیات فروش سمیت 10ملزمان گرفتار کرلئے ،قبضے سے اسلحہ ،منشیات برآمد

منگل 23 اپریل 2024 03:45

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) سرکل صوابی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران دو اشتہاری،دو چور اور منشیات فروش سمیت 10 ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی جبکہ 26 عدد بلارجسٹرڈ و بلا نمبر پلٹ موٹرسائیکلز کو تھانے میں بند کی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی ایس پی سرکل صوابی جواد خان کے قیادت میں ایس ایچ او صوابی سب انسپکٹر شہزاد خان ،ایس ایچ او زیدہ سب انسپکٹر فاروق خان نے نفری کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کے خلاف تھانہ صوابی کے حدود،مانیری،بام خیل ،پنج پیر ،سلیم خان ،پیرتاب بانڈہ،مینئی ،کھنڈا،زیدہ ،شاہ منصور،گجو میرہ و دیگر ملحقہ دیہاتوں کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا،سرچ آپریشن میں، سی ٹی ڈی، ایلیٹ فورس ، آر آر ایف،لیڈی کانسٹیبلز اور ضلعی پولیس نے حصہ لیا،آپریشن کے دوران ایک اشتہار سمیت منشیات اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ان سے ایک عدد کلاشنکوف ،04 عددپستول،556گرام ائس برآمد کرلیے گئے، جدید ٹیکنالوجی وی وی ایس اور سی آر وی ایس سسٹم کے تحت متعدد افراد کی کریمنل ڈیٹا چیک کیا جبکہ 26 عدد بلا نمبر پلیٹ و بلا رجسٹرڈ موٹرسائیکل کی ویری فیکیشن کی گئی،11گاڑیوں سے کالے پیپر اتارے گئے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں