صوابی،زیدہ پولیس نے اندھے قتل کو ٹریس کرکے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا

بدھ 8 مئی 2024 20:25

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2024ء) زیدہ پولیس نے اندھے قتل کو ٹریس کرکے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 4مارچ 2023ء کو مدعی مقدمہ گل قمر سکنہ ٹھنڈکوئی نے تھانہ زیدہ میں رپورٹ درج کرا تے ہوئے پولیس کو بتایا کہ مسمی دانیال بوقت شب گھر سے نکل کر واپس نہیں آیا معلوم ہوا کہ نامعلوم ملزم/ملزمان نے گلے میں پھندا ڈال کر پھانسی دیکر قتل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس واقعہ پر ڈی ایس پی صوابی جواد خان کی قیادت ایس ایچ او تھانہ زیدہ فاروق خان ،تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر راز محمد خان اورسی ایف یو انچارج حافظ زاہد علی نے کرائم سین سے شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات شروع کر دی ،مدعی کی نشاندہی پر اور جدید خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم ہارون ولد سید ربی شاہ سکنہ ٹھنڈکوئی کو حراست میں لیکر ان سے مزید تحقیقات شرو ع کر دی، دوران تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ملزم کے قبضے سے آ لہ قتل پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے ملزم نے بتایا کہ مقتول دانیال کو تنازعہ مستورات پر قتل کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں