صوابی، جلبئی میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے پانچویں جماعت کا طالب علم بچہ جاں بحق

منگل 28 فروری 2017 19:47

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) موضع جلبئی میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے پانچویں جماعت کا طالب علم بچہ جاں بحق ہو گیا اجمل خان سکنہ جلبئی نے تھانہ تورڈھیر میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا تیرہ سالہ بچہ محمد انیس منگل کی صبح سبق پڑھنے کے لئے سکول جارہے تھے کہ ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا متوفی پانچویں جماعت کا طالب علم تھا تورڈھیر پولیس نے ٹریکٹر ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں