ڈی ایس پی سرکل ٹوپی کا گدون ملک آباد کا دورہ ،علاقائی مشران کیساتھ میٹنگ ،مئیر رحیم جدون سمیت عمائدین کی شرکت

منشیات، دشمنیوں،سود کی لعنت ،ہوائی فائرنگ کے سدِباب کے لیے علاقہ مشران پولیس کے ساتھ تعاون کریں،احسان خان

بدھ 8 مئی 2024 20:25

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2024ء) ڈی ایس پی سرکل ٹوپی احسان خان نے علاقہ گدون ملک آباد کا دورہ کیا اس دوران ڈی آر سی دفتر میں علاقائی مشران کے ساتھ میٹنگ کیا جس میں تحصیل مئیر رحیم جدون سمیت عمائدین نے شرکت کی اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ منشیات، دشمنیوں،سود کی لعنت اور ہوائی فائرنگ کے سدِباب کے لیے علاقہ مشران پولیس کے ساتھ تعاون کریں،عوام الناس کو بہتر سہولیات کی فراہمی ممکن بنانے کے لیے پولیس فورس میں جدید ریفارمزذریعے آسانیاں پیدا کی گئی ہیں۔

عوامی تعاون کی بدولت تحصیل ٹوپی کو امن وامان کا گہوارہ بنائینگے۔انہوں نے کہا کہ دو خاندانوں کے درمیان رنجشوں کے خاتمہ میں ڈی آر سی کے اور علاقائی مشران بھی اپنا بھر پور کردار ادا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ علاقے میں پائیدار امن کے قیام کو مل جل کر ممکن بنانا ہے۔ڈی ایس پی ٹوپی احسان خان نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تعان کی بدولت بہت جلد گدون گندف ،ملک آباد و ملحقہ علاقے کوہر قسم کے جرائم سے پاک اور امن وامان کا گہوارہ بنایاجائے گا۔

عوام الناس اپنا اعتماد پولیس پر بحال رکھیں۔ہم نے وردی عوام الناس کی خدمت اور حفاظت کے لئے پہنی ہوئی ہے۔ صوابی پولیس جرم کے خلاف قانون کے دائرے میں ایکشن لے رہی ہے۔منشیات فروش و دیگر سنگین جرائم کے خلاف ملکی مفادعامہ اور امن وامان کے قیام کے لیے پولیس فورس کے ساتھ شانہ بشانہ تعاون جاری رکھے۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں