اے این پی کی مرکزی و صوبائی تنظیم کے انتخابات خوش اسلوبی سے مکمل ہونا اصل جمہوریت ہے، عثمان شیر خان

ایمل ولی خان ،افتخار حسین اور نو منتخب کا بینہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،انشا اللہ اب نئی تنظیمیں پارٹی کو مزید فعال کریں گی، رہنماء اے این پی

بدھ 8 مئی 2024 20:25

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2024ء) رہنماء اے این پی عثمان شیر خان نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی و صوبائی تنظیم کے انتخابات خوش اسلوبی سے مکمل ہونا ہی اصل جمہوریت ہے، ایمل ولی خان ،افتخار حسین اور نو منتخب کا بینہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،انشا اللہ اب نئی تنظیمیں پارٹی کو مزید فعال کریں گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی ضلع صوابی کے رہنما سابق امیدوار صوبائی اسمبلی عثمان شیرخان نے ایک تحریری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کی تاریخ جدوجھد اور قربانیوں سے عبارت ہے پشتون قوم کے حقوق اور ان کے وسائل کی جنگ ہمارے قائدین کاایجنڈا ہیں فخر افعان باچا خان بابا نے اپنی تمام زندگی پشتون قوم کی حقوق کے شعور کے لئے وقف کی اس خطے کے حوالے سے ان کی تمام پیشن گوئیاں آج سچ ثابت ہوئی عدم تشدد کے فلسفے پر عمل پیرا ہونا وقت کا تقاضا ہے نء تنظیمیں پارٹی کارکنان سے رابطے مزید مضبوط کریں انہوں نے کہا کہ ضلع صوابی میں پارٹی کی ضلعی تنظیم کے انتخابات بھی انشا اللہ جلد ہونگے جبکہ ضلعے کیچار تحصیلوں کے انتخابات مکمل ہوئیاختلاف رائے جمھوریت کا حسن ہے سیاست میں گالم گلوج کے بجائے رواداری بھائی چارے کو فروغ دینا عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین کی شناخت ہیں عثمان شیرخان نے کہا کہ صوابی سے نو منتخب صوبائی ممبر اقبال زادہ خان پارٹی کی مضبوطی کے لئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں پارٹی کی ترقی کیلئے ہر قربانی دیں گے، نئی نسل باچا خان بابا کی تعلیمات اور فلسفے کا پیغام گھر گھر پہنچائے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں