دارمئی میں باپ نے بیٹے کو چور سمجھ کر قتل کر دیا

بیٹا تاخیر سے گھر آیا ، اندھیرے میں پتہ نہیں چلا۔ والد کا بیان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 25 ستمبر 2019 14:23

دارمئی میں باپ نے بیٹے کو چور سمجھ کر قتل کر دیا
سوات (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر 2019ء) : سوات کے علاقہ دارمئی میں ایک شخص نے اپنے ہی بیٹے کو چور سمجھ کر قتل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق دارمئی میں ایک باپ نے اپنے بیٹے کو چور سمجھ کر قتل کرد یا۔ اس حوالے سے والد نے اپنے بیان میں کہا کہ گھر میں چند روز قبل چوری ہوئی تھی۔ جس کے بعد سے میں رات کو گھر کے چکر لگاتا تھا۔

(جاری ہے)

کل رات بھی یہی ہوا میں گھر کا چکر لگا کر جائزہ لے رہا تھا کہ فواد نے گھر میں جھانکا ۔

انہوں نے کہا کہ بیٹا رات کو تاخیر سے گھر آیا تو مجھے اندھیرے میں پتہ نہیں چلا اور میں نے فائرنگ کر دی جس سے فواد شدید زخمی ہو گیا۔ فواد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیاِ جہاں اسے طبی امداد تو دی گئی لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ علاقہ مکینوں نے واقعہ پر شدید رنج کا اظہار کیا جبکہ اہل خانہ سے اظہار تعزیت بھی کی۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں