سوات ‘پاکستان انجینئرنگ کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا

پیر 10 ستمبر 2018 13:53

سوات۔10 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2018ء) سوات میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا، کونسل کا علاقائی دفتر سوات میں قائم ہو گا جس کے ذریعے انجینئرز کی مشکلات جن میں لائسنس کی تجدید وتنسیخ شامل ہے سوات میں کی جائے گی، اس سے قبل ان امور کے لئے پشاور جانا پڑتا تھا۔

(جاری ہے)

اس آفس میں انجینئرز سمیت ٹھیکیداروں کیلئے بائیومیٹرک طریقے سے ان کے لائسنس کی تجدید و تنسیخ اوردیگرامور طے کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں