سوات ،شاہین آباد کے ایک گھر میں گیس سلنڈر کا دھماکہ ،8افراد زخمی

ہفتہ 19 جنوری 2019 14:14

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) سوات کے علاقے شاہین آباد کے ایک گھر میں گیس سلنڈر کا دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 8افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کے مطابق گیس سلنڈر دھماکا گھر کے کچن کے اندر ہوا جس کے باعث 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سیدو شریف منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں