سوات،سیدو شریف میں ضلعی کونسل کے ضمنی انتخابات کیلئے میدان سج گیا

پیپلز پارٹی کے رہنماشہزادہ شہریار امیر زیب کا جماعت اسلامی کے امیدوارعزیزاللہ کی حمایت کا اعلان

بدھ 12 دسمبر 2018 23:21

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) سیدو شریف میں ضلعی کونسل کے ضمنی انتخابات کیلئے میدان سج گیا ہے۔

(جاری ہے)

ضلعی کونسل کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف جماعت اسلامی اور دیگر سیاسی جماعتوں نے اپنے امیدوار نامذد کئے ہیں او ر تمام امیدواروں نے اپنی انتخابی مہم زوروشور سے شروع کررکھی ہے، تاہم ضلعی کونسلر کی اس نشست پر جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے درمیان کانٹے دار مقابلہ کی توقع ہے ،دوسری جانب پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما شہزادہ شہریار امیر زیب کی جانب سے جماعت اسلامی کے امیدوارعزیزاللہ خان کی حمایت کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے بعد جماعت اسلامی کے منتخب امیدوار عزیزاللہ کی کامیابی کے امکانات کافی روشن ہیں ، یاد رہے کہ یونین کونسل سیدو شریف سے منتخب ضلعی کونسلر میانگل امیرزیب کی صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کی وجہ سے ان کی خالی کردہ نشست پر 23 دسمبر کو ضمنی انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں