سوات ،پی ٹی آئی کا تحصیل کونسلر منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:35

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) کبل میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے تحصیل کونسلر حیات خان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سوات کی تحصیل کبل میں اے این ایف نے کارروائی کر کے تحصیل کونسلر حیات خان کو منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کے حیات خان یونین کونسل قلاگے کے ضلعی کونسلر ہیں جنہیں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں