چارسدہ: تھانہ سٹی کے حدود گل آباد میں گھریلوں تنازعہ پر بھائی نے اپنے بیٹوں کی مدد سے اپنی ہی سگے بھائی اور اسکی بیوی کو قتل کردیا

پولیس نے ملزمان اور مقتول کے بھائی کے رپورٹ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی جبکہ ملزمان فرار ہوگئے

پیر 15 جولائی 2019 22:09

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019ء) تھانہ سٹی کے حدود گل آباد میں گھریلوں تنازعہ پر بھائی نے اپنے بیٹوں کی مدد سے اپنی ہی سگے بھائی اور اسکی بیوی کو قتل کردیا۔پولیس نے ملزمان اور مقتول کے بھائی کے رپورٹ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ارشد علی ولد ششتی گل نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ مسماة (ر) اور لعل باچہ کے مابین پانچ چھ ماہ قبل شادی ہوئی تھی جن کے درمیان گھریلوں جھگڑے روز کے معمول بن گئے تھے ، انہوں نے مزید بتایا کہ مقتولین اور ملزمان کے درمیان گھر پر زبانی تکرار جاری تھی اور اسی دوران میرا بھائی اور بھاوج جیسی ہی گھر نکل گئے تو میرے ایک بھائی جوہر اقبال اور انکے دو بیٹوں جان باچہ اور لعل باچہ نے اندھا دھند فائرنگ کرکے میرے بھائی ماجد علی اور اسکی بیوی مسماة(ن) کو قتل کردیا ۔

پولیس نے ملزم اور مقتول کے بھائی ارشد علی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ، واقعے کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں