سوات، خیبرسوسائٹی آف امریکہ کے انتخابات مکمل

زمان آفریدی صدر، سجاداحمدخان سینئرنائب صدر، عبداللہ خان نائب صدر ،محمدناصر جنرل سیکرٹری منتخب

منگل 30 اپریل 2024 22:46

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) خیبرسوسائٹی آف امریکہ کے انتخابات مکمل ہوگئے ، زمان آفریدی صدر، سجاداحمدخان سینئرنائب صدر، عبداللہ خان نائب صدر جبکہ محمدناصر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے دیارغیرمیں مقیم پختونوں کی فلاح وبہبود ان کے مسائل کے حل کے لئی1988میں قائم کردہ تنظیم’’خیبر سوسائٹی آف امریکہ ‘‘کے باقاعدہ انتخابات مکمل ہوگئے ہیں جس کے مطابق صدر زمان آفریدی، سینئرنائب صدر سجاداحمدخان، نائب صدر عبداللہ جان، جنرل سیکرٹری محمدناصر، فنانس سیکرٹری رحیم اللہ، جوائنٹ سیکرٹری عمران عزیز، انفارمیشن سیکرٹری سہیل ملک اورخواتین ونگ کے سیکرٹری ذکیہ نورین خٹک منتخب ہوگئے، اس موقع پر نومنتخب عہدیداروں سے ان کے عہدوں کاحلف بھی لیاگیا۔

(جاری ہے)

بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین ڈاکٹرشفیق نے نومنتخب کابینہ سے ان کے عہدوں کاحلف لیا۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں