سوات ، پولیس نے پٹرول پمپ لوٹنے والے تین رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا

جمعرات 23 مئی 2024 18:50

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2024ء) سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ میں نامعلوم افراد نے اسلحہ کی نوک پٹرول پمپ کو لوٹ لیا ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ایس پی اپر سوات عطاء اللہ شمس نے ڈی ایس پی خوازہ خیلہ الطاف حسین اور ایس ایچ او خوازہ خیلہ حیات خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ رات تین نامعلوم مسلح نقاب پوش پٹرول پمپ میں داخل ہوگئے اور کیشئرسیف الرحمٰن ولد بہادر خان ساکن خوازہ خیلہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر اس سے 70 ہزار روپے نقدی، ایک عدد موبائل فون، ایک عدد ٹارچ اور ایک عدد پستول لوٹ کر فرار ہوگئے ۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے انتہائی مہارت سے کام لیتے ہوئے تینوں ملزمان اکرام عرف کراچی ولد مہراب خان ساکن کراچی حال کوز کلے خوازہ خیلہ،ارسلان ولد سلطنت خان اور عبدالرحیم ولد خیر محمد ساکنان خوازہ خیلہ کو گرفتار کرلیا ۔ملزمان کے قبضے سے موقع واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ سمیت مسروقہ سامان برآمد کرلیا ہے۔جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں