گاؤں عرس سموں کے پرائمری اسکول کے درجنوں طلبا اور اساتذہ کا فرنیچر کی کمی کے خلاف احتجاج

بدھ 16 نومبر 2022 18:50

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2022ء) ٹنڈومحمدخان کے قریبی گاؤں عرس سموں کے پرائمری اسکول کے درجنوں طلبا اور اساتذہ نے فرنیچر کی کمی کے خلاف احتجاج کیا اس موقع پر اسکول کے ہیڈ ماسٹر عبدالرشید نے صحافیوں کو بتایا کہ گورنمنٹ پرائمری اسکول عرس سموں میں 150 سے زائد طلبا و طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور فرنیچر نہ ہونے کی وجہ سے فرش پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کر رہے ہیں اس جدید دور میں اسکول بنیادی سہولتوں سے محروم ہے لیکن اس کے باوجود گاں والوں کی مدد سے اسکول میں صاف پانی اور دیگر سہولت مل رہی ہے انہوں نے سیکریٹری تعلیم اور محکمہ تعلیم ٹنڈومحمدخان کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکول میں فرنیچر فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں