ٹنڈو محمد خان کی نئی گونی نہر میں ایک شخص نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

پیر 29 اپریل 2024 18:36

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) ٹنڈو محمد خان کی نئی گونی نہر میں ایک شخص نہاتے ہوئے ڈوب گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے ڈوبنے والے شخص کی تلاش جاری ہے جبکہ ڈوبنے والے شخص کے نہر کے کنارے سے کپڑے سے شناختی کارڈ کی کاپی برآمد ہوئی ہے جس کے مطابق ڈوبنے والے شخص کا نام راجہ عطاری ہے اور وہ لطیف آباد اقبال کالونی کا رہائشی تھا مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے دس گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد لاش ملی جسے پولیس نے اپنی نگرانی میں سول اسپتال ٹنڈو محمد خان منتقل کیا جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دیا گیا

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں