ٹنڈومحمدخان میں پیپلز لیبر بیورو کی جانب سے تاریخ ساز ریلی نکالی جائے گی، صدر پیپلز لیبر بیورو ڈسٹرکٹ

پیر 29 اپریل 2024 18:42

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) پیپلز لیبر بیورو ڈسٹرکٹ ٹنڈومحمدخان کے صدر عبدالحکیم دستی نے اے پی پی سے بات چیت کے دوران کہا کہ محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر ٹنڈومحمدخان میں پیپلز لیبر بیورو کی جانب سے تاریخ ساز ریلی نکالی جائے گی، ریلی میں پیپلز پارٹی کے ایم این اے سید نوید قمر، ایم پی اے سید اعجاز شاہ بخاری، ایم پی اے خرم کریم سومرو سمیت دیگر مرکزی رہنماء شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ محنت کشوں کے حق میں آواز بلند کی ہے، پیپلز لیبر بیورو مشکل گھڑی میں محنت کشوں کے ساتھ شانہ بشانہ موجود ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز لیبر بیورو کسی محنت کش کے ساتھ کسی قسم کی ذیاتی ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یکم مئی کو ریلی کے ساتھ ساتھ ضلع بھر میں مختلف مقامات پر تقریبات کا انعقاد بھی کیا گیا ہے، جہاں محنت کشوں کے ساتھ ہونے والے ظلم و بربریت پر روشنی ڈالیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں