بااثر افراد ہمیں گاؤں سے بے دخل کرنے اور مختلف قسم کی دھمکیاں دے رہے ہیں،خادم درس

پیر 29 اپریل 2024 18:36

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) ضلع ٹنڈو محمد خان کی تحصیل بلڑی شاہ کریم کے درجنوں رہائشیوں نے بااثر افراد کے خلاف پرس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سخت نعرے بازی کی اس موقع پر متاثرین خادم درس کا کہنا تھا کہ ہمارے گاں مکھڑا درس کے بااثر افراد نے ایک ماہ قبل ہمارے گھر پر حملہ کر کے مرد، خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا واقعے کے خلاف ہم لوگوں نے بلڑی شاہ کریم پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی تھی لیکن اس کے باوجود حملے میں ملوث افراد کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے جبکہ بااثر افراد ہمیں گاؤں سے بے دخل کرنے اور مختلف قسم کی دھمکیاں دے رہے ہیں میں دی انہوں نے کہا کہ بار بار پولیس اسٹیشن کے چکر لگانے کے باوجود مسئلہ حل نہیں کیا گیا ہے جوکہ ہم غریبوں کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے انہوں نے ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان ، ڈی آئی جی حیدرآباد اور اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لے کر ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں