ٹنڈو محمد خان کے نجی ہسپتال میں حاملہ خاتون سے مبینہ زیادتی

جمعہ 1 ستمبر 2023 15:35

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2023ء)ٹنڈو محمد خان کے نجی ہسپتال میں حاملہ خاتون سے مبینہ زیادتی کی گئی۔تفصیلات کے مطابق ٹنڈو محمد خان کے نجی ہسپتال میں حاملہ خاتون اپنے چیک اپ کیلئے آئی تھی جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

متاثرہ خاندان نے دعویٰ کیا کہ خاتون کو نشہ آور دوا دے کر وارڈ بوائے نے اس کے ساتھ زیادتی کی۔متاثرہ خاندان کی شکایت پر حکام نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے اور واقعے کی تحقیقات کے لیے 6 رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں