عمران نیازی کی سلیکٹیڈ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،پیراسد اللہ سرہندی

جمعرات 16 ستمبر 2021 17:32

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے مرکزی ممبر اور سندھ کے صوبائی رہنما پیر اسداللہ سرہندی نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی سلیکٹیڈ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے غریب عوام کو تبدیلی کے نام پر صرف دھوکا دیا گیا ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے غریب عوام پر پیٹرل بم گراد یا گیا ہے جس سے پہلے ہی پسے ہوئے غریب عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ بڑھ جائے گا جس سے وہ معاشی طور پر مزید بدحالی کا شکار ہو نگے یہ بات انہوں نے مسلم لیگ سیکریٹریٹ آفیس ٹنڈومحمدخان میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی پیر اسداللہ سرہندی نے کہا کہ وفاقی اور سندھ حکومت کے موجودہ حکمرانوں کو عوام کی تکالیف اور پریشانیوں کا کوئی بھی احساس نہیں ہے مہنگائی روز بروز بڑھتی جارہی ہے جب کہ غریب عوام مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ نیازی کی سلیکٹیڈ حکومت سے عوام اب بہت بیزار ہو چکی ہے تبدیلی کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے اور لوگ نواز شریف کے دور کو یاد کررہے ہیں اور جلد ہی مسلم لیگ ن کی قیادت سندھ کا دورہ کرے گی اور اہم شخصیات مسلم لیگ ن میں شامل ہو نگے اور ایک بار پھر وفاقی اور سندھ میں مسلم لیگ ن کی حکومتیں ہونگی چور اور لٹیروں کاسخت احتساب کیا جائے گا اس موقع پر ضلع صدر پیر معصوم جان سرہندی ، اختر پٹھان ، لیاقت علی قریشی ،اسرار احمد عرف عیشو میمن اور دیگر بھی موجود تھے ۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں