عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنرٹنڈومحمدخان

منگل 23 اپریل 2024 17:36

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنرٹنڈومحمدخان دھرمو باوانی نے کہا کہ عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، صارفین کی سہولت کے لیے کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ تشکیل دیا گیا ہے، جس سے صارفین کو فوری انصاف مہیا ہوسکے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس ہال میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ ڈپٹی کمشنر ٹنڈومحمدخان دھرمو باوانی کا مزید کہنا تھا کہ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ صارفین کے حقوق کے لیے بنایا گیا ہے جس کے بارے میں معلومات جلد ہر فرد تک پہنچائی جائے گی، تاکہ غیر معیاری اور ناقص اشیاء کی خرید و فروخت کے متعلق عوام میں آگاہی اور شکایات درج کرنے کی سہولت میسر ہو سکے۔\378

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں