ٹنڈو محمد خان، آبادگاروں کا آج سیری شوگر ملز کے مین گیٹ پر احتجاجی دھرنا دینے کااعلان

آبادگاروں کاشوگرملز انتظامیہ کی جانب سے ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود 160ریٹ نہ دینے اور وقت پر رقم فراہم نہ کرنے کے خلاف مراحلے وار تحریک کا اعلان

پیر 26 فروری 2018 16:10

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2018ء) ٹنڈو محمد خان کے آبادگاروں کا اہم اجلاس سٹیھو ہائوس ٹنڈومحمد خان میں چمبر آف ایگریکچر کے سینئرصدر نبی بخش سٹیھواور سندھ آبادگار اتحاد کے رہنماء پیر اشفاق احمد جان کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں حاجی عبدالجبار میمن، ایڈودکیٹ عبدالطیف سومرو،چیرمین کمال خان نوناری، بابو سٹھیو ،حاجی عباس سٹھیو ،مختیار شاہ۔

(جاری ہے)

دوست علی شاہ ،علی حسن سٹیھو ،اللہ بخش رئور ،عبدالسلام سومرو سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میںشوگرملز انتظامیہ کی جانب سے ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود 160ریٹ نہ دینے نان وارئٹی کا بہانہ بنا کر کٹوتی کرنے اور وقت پر رقم نہ دینے کے خلاف مراحلے وار تحریک کا اعلان کیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ منگل کے روز سیری شوگر ملز کے مین گیٹ پر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا اور گنے کو ملز کے گیٹ پر آگ لگا ئی جائے گی بدھ کے روز سجاول ٹنڈومحمدخان روڑ نوکرجی فارم چوک پر احتجاجی دھرنا دیا جائے اور جب تک ملز انتظامیہ آبادگاروں کے جائز مسائل حل نہیں کرئے گی دھرنا جاری رہے گا جبکہ جمعرات کو جھوک شریف چوک پر دھرنا دیا جائے گا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو دھرنے اس وقت تک جاری رہے گا جب تک مطالبات تسلیم نہیں کر لئے جاتے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں