تھرپارکر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ، تین منشیات فروش گرفتار

منگل 30 اپریل 2024 14:23

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) تھرپارکر پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں تین منشیات فروش گرفتار کرلیئے گئے۔ایس ایس پی تھرپارکر شبیر احمد سیٹھار کے احکامات پر ضلعے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ایس ایچ او ننگرپارکر نے شراب کی بٹھی پہ چھاپہ مار کر ملزم روجی ولد چھگن کولہی سکنہ گاؤں کوئاڑا کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزم کے قبضے سے 290 لٹر دیسی شراب (ٹھرو) برآمد کیا اور ملزم آصف ولد میہار کھاڑک سکنہ ڈیہہ کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 1870 پڑی سفینا گٹکا برآمد کی۔ انچارج سی آئی اے پولیس تھرپارکر رمیز حیدر نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم لکھو ولد عالم بھیل سکنہ بھابھنیو بھیل تحصیل اسلام کوٹ کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے 48 پینٹیں وسکی شراب اور ایک موٹرسائیکل برآمدکرلی گئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف 3/4 ایکٹ کے تحت پولیس تھانہ ننگرپارکر اور اسلام کوٹ پہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں