سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے جاری کردہ فنڈز سے پل 114 ،تا پل132 دس آر ٹھٹھہ صادق آباد روڈ مکمل

بدھ 15 مئی 2024 12:10

ٹھٹھہ صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے جاری کردہ فنڈز سے پل114،تا پل132دس آر ٹھٹھہ صادق آباد روڈ مکمل ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے 23نومبر2022ء کو اپنے دورہ جہانیاں کے موقع پر پل114تا پل132دس آر برآستہ ٹھٹھہ صادق آباد 15کلومیٹر روڈ کی تعمیر کا افتتاح کیا تھا جس کیلئی73کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے تھے مذکورہ روڈ پایہ تکمیل کو پہنچ گیا ہے جس پر علاقہ مکینوں کی جانب سے اظہار تشکر کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

واضح رہے مذکورہ روڈ کی تعمیر کیلئے سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نواب زادہ ایاز خان نیازی اور پی ٹی آئی رہنماموجودہ ایم پی اے چوہدری خالد جاوید آرائیں نے سپاسنامہ پیش کیا تھا ۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں