صدر آصف علی زرداری کے والد حاکم علی زرداری کی 13ویں برسی 24مئی کو منائی جائے گی

بدھ 15 مئی 2024 12:01

صدر آصف علی زرداری کے والد حاکم علی زرداری کی 13ویں برسی 24مئی کو منائی جائے گی
ٹھٹھہ صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) صدر پاکستان آصف علی زرداری کے والد حاکم علی زرداری کی 13ویں برسی 24مئی کو منائی جائے گی ۔سردار حاکم علی زرداری سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کے سسراور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے دادا تھے۔

(جاری ہے)

حاکم علی زرداری اپنے قبیلے کے سردار اور معروف سیاستدان تھے وہ 1965ء کے بلدیاتی الیکشن میںنواب شاہ کے ضلعی ناظم منتخب ہوئے بعدازاں وہ میر پور خاص کے ڈپٹی میئر بھی بنے انہوں نے 1970ء میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا او رکامیاب ہوئے ان کا شمار ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔

حاکم علی زرداری 1988ء اور 1993ء میں ممبر قومی اسمبلی بنے 1988ء میںمحترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے دور حکومت میںحاکم علی زرداری پبلک اکائونٹ کمیٹی کے چیئرمین بنے۔سابق صدر پروزیر مشرف کے دور حکومت میں انہیں جیل بھجوا دیا گیا بعد ازاں علالت کے باعث انہیں پمز اسلام آباد میں داخل کروا دیا گیا جہاں وہ24مئی 2011ء کو81برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں