اردواورسندھی ڈراموں کے ناموراداکارگلاب چانڈیوکی پانچویں برسی (کل) منائی جائیگی

بدھ 17 جنوری 2024 11:15

اردواورسندھی ڈراموں کے ناموراداکارگلاب چانڈیوکی پانچویں برسی (کل) منائی جائیگی
ٹھٹھہ صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2024ء) ٹیلی ویژن پر اردو اور سندھی ڈراموں کے نامور اداکار گلاب چانڈیو کی پانچویں برسی (کل)18جنوری جمعرات کو منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اداکار گلاب چانڈیو نے پی ٹی وی کے کراچی سینٹر سے نشر ہونے والے ڈراموں سے شہرت حاصل کی تھی وہ عام طور پر ڈراموں میں منفی کردار ادا کرنے میں ماہر تھے۔اور اپنے مکالمات کی ادائیگی کی وجہ سے بھی معروف تھے۔اداکار گلاب چانڈیو نے سیاست کے میدان میں بھی قدم رکھا اور 2014ء میں پاکستان تحریک انصاف کا حصہ بن گئے تھے۔سال2016ء میں گلاب چانڈیو کو فنی خدمات پر صدارتی تمغہ برائے کارکردگی سے نوازا گیا ۔وہ18جنوری2019ء کو علالت کے باعث کراچی میں انتقال کر گئے۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں