اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ،چیف آفیسر کی زیر قیادت میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے ریلی کا انعقاد

پیر 5 فروری 2024 16:15

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2024ء) اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی غزالہ یاسین چدھڑ،چیف آفیسر محمد طاہر فاروق کی زیر قیادت یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ایک کمالیہ تا کلمہ چوک تک ریلی کا انعقادکیا گیا ہے، ریلی میں تحصیل افسران، ملازمین ،سول سوسائٹی، وکلاء اور طلباء نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ 5 فروری یوم یکجہتی منانے کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانا ہے اوراس دن کشمیری اقوام متحدہ اور عالمی دنیا سے اپنا حق مانگتے ہیں،اس موقع پرچیف آفیسر محمد طاہر فاروق نے کہا کہ 5 فروری یوم یکہجتی کشمیر منانے کا بنیادی مقصد مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکہجتی کرنا ہے اور عالمی دنیا کو باور کروانا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔\378

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں