محکمہ تعلیم نے صوبے بھر کے تمام پرائمری اسکولوں میں سالانہ امتحانات کا سلسلہ شروع

بدھ 28 فروری 2018 16:50

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2018ء) محکمہ تعلیم نے صوبے بھر کے تمام پرائمری اسکولوں میں سالانہ امتحانات کا سلسلہ شروع کردیاہے۔30مارچ سے قبل صوبے بھر میں امتحانات کا عمل مکمل کرنا ہے۔ اپریل سے صوبے میں نیا تعلیمی سال شروع ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

بدھ کوعمرکوٹ سٹی کے سید پورپرائمری اسکول میں محکمہ تعلیم کے سٹی سپروائزر آغا افتخار، فوکل پرسن اللہ بخش کھوسہ اور مقررکردہ ٹیم نے سالانہ امتحانات لیئے اس سلسلے میں محمکہ تعلیم عمرکوٹ کی یو سی ون اور یو سی ٹو کے فوکل پرسن اللہ بخش کھوسہ نے بتایا کہ محکمہ تعلیم کی مقرر کردہ ٹیم پوری محنت کیساتھ طلبہ کے امتحانات لے رہی ہے اور ہمیں عمرکوٹ سٹی میں 10 مارچ تک سٹی کے تمام اسکولوں میں امتحانی عمل مکمل کرنا ہے۔

اس موقع پر سید پور پرائمری اسکول کے ہیڈ ماسٹر سید فصیل شاہ نے بتایا کہ ھمارے اسکول سید پور میں 400طلبہ زیر تعلیم ہے اور بچوں نے امتحانات کی بھرپور تیاری کی ہے اور قوی امید ہے کہ ہمارا اسکول نمایاں پوزیشن حاصل کرے گا ۔عمرکوٹ ضلع میں2247پرائمری اسکول ہے ان اسکولوں میں 117969طلبہ زیر تعلیم ہے، معلوم ہوا ہے کہ صوبے میں اس امتحانی عمل کو 30مارچ سے قبل مکمل کرنا ہے کیونکہ اپریل میں صوبے میں نیا تعلیمی سال شروع ہوجاتا ہے

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں