عمرکوٹ،بچی تالاب میں ڈوب کرجاں بحق ہوگئی

جمعہ 26 اپریل 2024 23:06

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) عمرکوٹ کے قریب ٹالہی میں بچی تالاب میں ڈوب کرجاں بحق ہوگئی۔ ٹالہی میں ماں کے ساتھ تالاب سے پانی بھرنے کیلئے جانے والی بچی تقریبا" سات سالہ بچی گومی بنت بھلجی کولہی پاؤں پھسلنے کے باعث تالاب میں گرنے سے ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

بچی کی ماں نے روتے ہوئے بتایا کہ بچی میرے ساتھ پانی بھرنے کیلئے تالاب آئی تھی، پانی بھر کر وہ گھر واپس آگئی لیکن بچی وہیں پر رک گئی، کافی دیر تک گھر واپس نہ آئی تو ان کو شک گزرا واپس جاکر دیکھا تو بچی تالاب میں ڈوبی ہوئی تھی تالاب سے باہر نکالا تو وہ دم توڑ چکی تھی،لاش گھر پہنچنے پر ماں،باپ پر غشی کے دورے پڑنا شروع ہوگئے۔\378

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں