تاریخ ان قوموں کا احترام کرتی ہے جو اپنے علمی سرمائے کی حفاظت کرنا جانتے ہیں،ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ

پیر 8 اپریل 2024 22:13

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ولی محمد بلوچ نے کہا ہے کہ تاریخ ان قوموں کا احترام کرتی ہے جو اپنے علمی سرمائے کی حفاظت کرنا جانتے ہیں،لائبریریاں قومی اثاثہ اور معلومات کا ذریعہ ہیں لائبریری علم و فکر اور تعلیم و تعلم کا مظہر و مرکز ہیں،اس امر کا اظہار انہوں نے ایڈوکیٹ سکندر علی کوسو کی کمپلین پر ھائی کورٹ آف سندھ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے شاھ عبداللطيف پبلک لائبریری سامارو کا وزٹ کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ لائبریریوں میں موجود کتابیں بچوں کے تعلیم، شعور، جانکاری اور ان کی قابلیت میں اضافے کا ذریعہ ہوتی ہیں،لائبریریوں کا سب سے اہم فائدہ یہ بھی ہے کہ ہر طالب علم ہر کتاب کو نہیں خرید سکتا مگر لائبریری میں کئی بھترین کتابیں ان کو میسر ہو جاتی ہیں اور اس کے ساتھ بھتر ماحول بھی آجاتی ہیں،انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ موجودہ لائبریری کے سلسلے میں جلد اپنی رپورٹ پیش کریں،بلڈنگ کی رپیئرنگ کا کام شروع کرایا جائے.انتظامیہ کی جانب سے لائبریری کو فعال کرنے کے لئے کتابیں مہیا کی جائیں گی اور پارک لگوا کر دیا جائے گا،محکمہ جنگلات سے یہاں پودے لگوانے سمیت دیگر بنیادی سھولیات فراہم کی جائیں گی،انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ لائبریری کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں مکمل کریں اور عارضی لائبریری کی بنیادی ضروریات کو مکمل کیا جائے تاکہ طلبہ کو بھتر ماحول میسر آسکے اور تعلیم کا شوق رکھنے والے غریب بچے اس سے مستفید ہوکر ملک وقوم کا نام روشن کر سکیں،اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمینٹ عمرکوٹ میاں محمد گاہو، اسسٹنٹ کمشنر سامارو سنجے کمار، ریجنل ڈائریکٹر لائبریریز میرپورخاص شبیر احمد، چیئرمین ٹائون کامیٹی سامارو ذوالفقار علی خاصخیلی، ٹائون آفیسر ٹائون کامیٹی سامارو فرہان لغاری، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن غوث محمد پٹھان و دیگر متعلقہ افسران موجود تھے�

(جاری ہے)

\378

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں