ضلع عمرکوٹ میں موجود بارش کے تمام قدرتی گزرگاہوں کو صاف کیا جائے، ڈپٹی کمشنر

تمام رکاوٹوں اور تجاوزات کو مکمل طور پر ختم کرنے کا منصوبہ بنایا جائے، ولی محمد بلوچ

بدھ 17 اپریل 2024 20:48

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) ضلع عمرکوٹ میں موجود بارش کے تمام قدرتی گزرگاہوں کو صاف کیا جائے اور اس کے اندر موجود تمام رکاوٹوں اور تجاوزات کو مکمل طور پر ختم کرنے کا منصوبہ بنایا جائے، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ولی محمد بلوچ نے ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں بارش کے پانی کی قدرتی گزرگاہوں میں موجود رکاوٹوں اور ان کی تجاوزات کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کے افسران کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلعی میں موجود بارش کے تمام قدرتی راستوں کی صفائی کرنے اور تمام تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی جائے، انہوں نے کہا کہ رکاوٹوں اور تجاوزات کو ہٹانے کے لیے لائنوں کی تمام تفصیلات دی جائیں، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ان تمام لائنوں یا شاخوں کی مکمل پی سی ون بنائی جائے اور انہیں اے ڈی پی کی اسکیموں میں شامل کیا جائے، اس موقع پر انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے تعلقہ میں بارش کے تمام قدرتی راستوں کی صفائی کروائیں اور رکاوٹیں اور تجاوزات کو مکمل طور پر ختم کر کے رپورٹ پیش کریں، اس موقع پر ایکسی این مٹھڑائو نے بتایا کہ مٹھڑائو کینال سے نبی سر تھر کی لائننگ کا کام جاری ہے جو کہ جلد مکمل کیا جائے گا، اجلاس میں ای ڈی سی ٹو علی محمد میمن، چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سنجئیکمار ترکیو، سبحان شیخ، ایکسی این تھر کینال اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں